(۱۴۵۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَیْرٍ حَدَّثَنَا ضَمْرَۃُ عَنْ بِلاَلِ بْنِ کَعْبٍ الْعَکِّیِّ قَالَ زُرْنَا یَحْیَی بْنَ حَسَّان الْبَکْرِیَّ مِنْ عَسْقَلاَنَ إِلَی سَنَّاجِیَۃَ أَنَا وَابْنُ قُرَیْرٍ وَابْنُ أَدْہَمَ وَمُوسَی بْنُ یَسَارٍ فَأَتَانَا بِطَعَامٍ فَأَمْسَکَ مُوسَی یَدَہُ فَقَالَ لَہُ یَحْیَی کُلْ فَقَدْ أَمَّنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ عِشْرِینَ سَنَۃً یُکْنَی بِأَبِی قِرْصَافَۃَ فَکَانَ یَصُومُ یَوْمًا وَیُفْطِرُ یَوْمًا فَوُلِدَ لِی غُلاَمٌ فَأَوْلَمْتُ عَلَیْہِ فَدَعَوْتُہُ فِی الْیَوْمِ الَّذِی کَانَ یَصُومُ فِیہِ فَأَفْطَرَ قَالَ فَمَدَّ مُوسَی یَدَہُ فَأَکَلَ وَقَامَ ابْنُ أَدْہَمَ إِلَی الْمَسْجِدِ یَکْنُسُہُ بِرِدَائِہِ۔ [ضعیف]
(١٤٥٣٨) یحییٰ بن حسان بکری فرماتے ہیں کہ میں اور ابن قریر، ابن ادہم اور موسیٰ بن یسار تھے، ہمارے پاس کھانا لایا گیا تو موسیٰ بن یسار نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ یحییٰ نے کہا : کھاؤ۔ ابو قرصافہ جو صحابی تھے انھوں نے ٢٠ برس اس مسجد میں ہماری امامت کروائی، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔ میرے ہاں بچہ پیدا ہوا تو میں نے دعوت دی تو وہ اس دن روزہ سے تھے۔ انھوں نے افطار کردیا، کہتے ہیں : تو موسیٰ نے اپنا ہاتھ پھیلایا اور کھایا اور ابن ادہم مسجد کو اپنی چادر سے صاف کر رہے تھے۔