hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14560

.

سنن البيهقي

14560
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۵۵۴) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ : أَنَّہَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَۃً فِیہَا تَصَاوِیرُ فَلَمَّا رَآہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ عَلَی الْبَابِ فَلَمْ یَدْخُلْ فَعَرَفَتْ فِی وَجْہِہِ الْکَرَاہِیَۃَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَتُوبُ إِلَی اللَّہِ وَإِلَی رَسُولِہِ مَاذَا أَذْنَبْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: مَا بَالُ ہَذِہِ النُّمْرُقَۃِ ۔ فَقُلْتُ اشْتَرَیْتُہَا لَکَ لِتَقْعُدَ عَلَیْہَا وَتَوَسَّدَہَا فَقَالَ : إِنَّ أَصْحَابَ ہَذِہِ الصُّوَرِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یُعَذَّبُونَ یُقَالُ لَہُمْ أَحْیُوا مَا خَلَقْتُمْ ۔ وَقَالَ : إِنَّ الْبَیْتَ الَّذِی فِیہِ الصُّوَرُ لاَ تَدْخُلُہُ الْمَلاَئِکَۃُ ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۱۰۷]
(١٤٥٥٤) قاسم بن محمد حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ایک تصاویر والی چادر خریدی۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا تو گھر کے دروازے پر ہی کھڑے ہوگئے گھر میں داخل نہ ہوئے۔ حضرت عائشہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے کراہت کو محسوس کرلیا۔ میں نے کہا : میں اللہ اور رسول کی طرف رجوع کرتی ہوں، میں نے کونسا گناہ کرلیا ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پردہ کی کیا حالت ہے ؟ فرمانے لگی : میں نے تکیہ بنانے کے لیے خریدا ہے، تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر ٹیک لگا سکیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان تصاویر والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور کہا جائے گا : زندہ کرو جن کو تم بنایا تھا جان ڈالو جن کو تم نے پیدا کیا تھا اور فرمایا : جس گھر تصاویر ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔