(۱۴۵۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَدِ اسْتَتَرْتُ بِقِرَامٍ فِیہِ تَمَاثِیلُ فَلَمَّا رَآہُ تَلَوَّنَ وَجْہُہُ وَہَتَکَہُ بِیَدِہِ وَقَالَ : أَشَدُّ النَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَذَابًا الَّذِینَ یُشَبِّہُونَ بِخَلْقِ اللَّہِ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٤٥٥٦) محمد حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو انھوں نے تصاویر والا پردہ لٹکا رکھا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دیکھتے ہی رنگ تبدیل ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے پھاڑ ڈالا اور فرمایا : قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کی پیدائش کی مشابہت کرتے ہیں۔