(۱۴۵۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَی عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حِینَ قَدِمَ الشَّامَ صَنَعَ لَہُ رَجُلٌ مِنَ النَّصَارَی طَعَامًا فَقَالَ لِعُمَرَ : إِنِّی أُحِبُّ أَنْ تَجِیئَنِی وَتُکْرِمَنِی أَنْتَ وَأَصْحَابُکَ وَہُوَ رَجُلٌ مِنْ عُظَمَائِ الشَّامِ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّا لاَ نَدْخُلُ کَنَائِسَکُمْ مِنْ أَجْلِ الصُّوَرِ الَّتِی فِیہَا یَعْنِی التَّمَاثِیلَ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۹۴۸۶]
(١٤٥٦٤) حضرت عمر (رض) کے غلام اسلم فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) شام آئے تو ایک عیسائی نے آپ کی دعوت کی اور حضرت عمر (رض) سے کہا کہ آپ اور آپ کے ساتھی میرے پاس آکر میری حوصلہ افزائی فرمائیں گے اور یہ شخص شام کے سرداروں میں سے تھا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ہم چرچ میں داخل نہ ہوں گے، کیونکہ ان میں تصاویر ہیں۔