(۱۴۵۶۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَہُوَ یُفْتِی النَّاسَ لاَ یُسْنِدُ شَیْئًا مِنْ فُتْیَاہُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- إِذْ جَائَ ہُ رَجُلٌ فَقَالَ : إِنِّی مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ وَإِنِّی أُصَوِّرُ ہَذِہِ التَّصَاوِیرَ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : ادْنُہْ ادْنُہْ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا فَدَنَا فَقَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدًا -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ صَوَّرَ صُورَۃً فِی الدُّنْیَا کُلِّفَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَنْ یَنْفُخَ فِیہَا الرُّوحَ وَلَیْسَ بِنَافِخٍ ۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیث سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۱۱۰]
(١٤٥٦٩) نضر بن انس (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس تھا، وہ لوگوں کو فتویٰ دیتے، لیکن اپنے فتویٰ کی نسبت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف نہ کرتے۔ ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہا : میں عراقی ہوں اور تصاویر بنانے کا کام کرتا ہوں، تو ابن عباس (رض) نے فرمایا : قریب ہوجاؤ دو یا تین مرتبہ فرمایا، پھر کہنے لگے : میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ جو اس دنیا میں تصاویر بناتا ہے قیامت کے دن اس کو مکلف ٹھہرا جائے گا کہ وہ اس میں روح پھونکے لیکن وہ روح نہ پھونک سکے گا۔