(۱۴۶۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا قَیْسٌ ہُوَ ابْنُ الرَّبِیعِ عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ عَنْ زَاذَانَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : فِی التَّوْرَاۃِ إِنَّ بَرَکَۃَ الطَّعَامِ الْوُضُوئُ قَبْلَہُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : بَرَکَۃُ الطَّعَامِ الْوُضُوئُ قَبْلَہُ وَبَعْدَہُ ۔
قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ غَیْرُ قَوِیٍّ وَلَمْ یَثْبُتْ فِی غَسْلِ الْیَدِ قَبْلَ الطَّعَامِ حَدِیثٌ۔ [ضعیف]
(١٤٦٠٤) زاذان حضرت سلمان سے نقل فرماتے ہیں کہ توراۃ میں موجود تھا کہ کھانے سے پہلے وضو کرنے میں برکت ہے۔ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو کرنا برکت ہے۔
قیس بن ربیع مضبوط راوی نہیں ہے، اس لیے کھانے سے پہلے ہاتھوں کا دھونا حدیث سے ثابت نہیں ہے۔