(۱۴۶۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ ہُلْبٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَسَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ مِنَ الطَّعَامِ طَعَامًا أَتَحَرَّجُ مِنْہُ فَقَالَ : لاَ یَتَخَلَّجَنَّ فِی نَفْسِکَ شَیْء ٌ ضَارَعْتَ فِیہِ النَّصْرَانِیَّۃَ۔
وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ أَیْضًا عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [ضعیف]
(١٤٦٢٢) حضرت قبیعہ بن ہلب اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ میں بعض کھانوں میں میں حرج محسوس کرتا ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے دل میں کوئی چیز خلش پیدا نہ کرے، تو نے اس میں عیسائیت کی مشابہت اختیار کی ہے۔