(۱۴۶۳۵) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا ہَمَّامٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یُؤْتَی بِالتَّمْرِ فِیہِ دُودٌ فَذَکَرَ مَعْنَاہُ۔
وَرُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی النَّہْیِ عَنْ شَقِّ التَّمْرَۃِ عَمَّا فِی جَوْفِہَا فَإِنْ صَحَّ فَیُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادُ بِہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ إِذَا کَانَ التَّمْرُ جَدِیدًا وَالَّذِی رُوِّینَاہُ وَرَدَ فِی التَّمْرِ إِذَا کَانَ عَتِیقًا۔ [ضعیف]
(١٤٦٣٥) اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھجوریں دی گئی جن میں کیڑے تھے۔
(ب) ابن عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ کھجور کو درمیان سے نہ پھاڑا جائے جب نئی ہوں اور جو حدیث میں وارد ہے وہ پرانی کھجور کے لیے ہے۔