(۱۴۶۹۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ مَیْمُونٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَعْلِنُوا ہَذَا النِّکَاحَ وَاجْعَلُوہُ فِی الْمَسَاجِدِ وَاضْرِبُوا عَلَیْہِ بِالدُّفُوفِ وَلْیُولِمْ أَحَدُکُمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ فَإِذَا خَطَبَ أَحَدُکُمُ امْرَأَۃً وَقَدْ خَضَبَ بِالسَّوَادِ فَلْیُعْلِمْہَا لاَ یَغُرَّنَّہَا ۔
عِیسَی بْنُ مَیْمُونٍ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف]
(١٤٦٩٩) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نکاح کا اعلان کیا کرو اور نکاح مسجدوں میں کیا کرو اور اس پر دف بجایا کرو اور ولیمہ کیا کرو، چاہے ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔ جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیغام دے اور وہ سیاہ رنگ والا ہو تو اس عورت کو بتادے دھوکا نہ دے۔