hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14711

.

سنن البيهقي

14711
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۷۰۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمِشٍ الزِّیَادِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ النَّخَعِیُّ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا حُصَیْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ عَنْ قَیْسٍ قَالَ : قَدِمْتُ الْحِیرَۃَ فَرَأَیْتُ أَہْلَہَا یَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانٍ لَہُمْ فَقُلْتُ نَحْنُ کُنَّا أَحَقَّ أَنْ نَسْجُدَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَیْہِ أَخْبَرْتُہُ بِالَّذِی رَأَیْتُ قُلْتُ : نَحْنُ کُنَّا أَحَقَّ أَنْ نَسْجُدَ لَکَ فَقَالَ : لاَ تَفْعَلُوا أَرَأَیْتَ لَوْ مَرَرْتَ بِقَبْرِی أَکُنْتَ سَاجِدًا؟ ۔ قُلْتُ : لاَ۔ قَالَ : فَلاَ تَفْعَلُوا فَإِنِّی لَوْ کُنْتُ آمِرًا أَحَدًا یُسْجَدُ لأَحَدٍ لأَمَرْتُ النِّسَائَ أَنْ یَسْجُدْنَ لأَزْوَاجِہِنَّ لِمَا جَعَلَ اللَّہُ مِنْ حَقِّہِمْ عَلَیْہِنَّ ۔ رَوَاہُ غَیْرُہُ عَنْ شَرِیکٍ فَقَالَ عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ۔ [حسن لغیرہ]
(١٤٧٠٥) شعبی قیس سے نقل فرماتے ہیں کہ میں حیرہ شہر میں آیا تو وہاں کے لوگ اپنے سردار کو سجدہ کر رہے تھے۔ میں نے کہا کہ ہم زیادہ حق دار ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سجدہ کریں، میں نے واپس آکر جو دیکھا تھا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا اور کہا کہ ہم زیادہ حق رکھتے ہیں کہ آپ کو سجدہ کریں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسا نہ کرنا کیا تم میری قبر کے پاس سے گزرو تو سجدہ کرو گے، میں نے کہا : نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسا نہ کرو۔ اگر میں کسی کو سجدے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوندوں کو سجدہ کریں، کیونکہ ان کے حقوق اللہ رب العزت نے ان پر رکھے ہیں۔