(۱۴۷۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْفَرَّائُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا رَبِیعَۃُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ نَہَارٍ الْعَبْدِیُّ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- بِابْنَۃٍ لَہُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذِہِ ابْنَتِی قَدْ أَبَتْ أَنْ تَزَوَّجَ فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- : أَطِیعِی أَبَاکِ ۔ فَقَالَتْ : وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لاَ أَتَزَوَّجُ حَتَّی تُخْبِرَنِی مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَی زَوْجَتِہِ قَالَ : حَقُّ الزَّوْجِ عَلَی زَوْجَتِہِ أَنْ لَوْ کَانَتْ لَہُ قُرْحَۃٌ فَلَحِسَتْہَا مَا أَدَّتْ حَقَّہُ ۔ [حسن]
(١٤٧٠٧) ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں : ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری اس بیٹی نے شادی سے انکار کردیا ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے باپ کی اطاعت کرو۔ وہ کہنے لگی : اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے جب تک آپ مجھے خاوند کا حق بیوی پر کیا ہے نہ بتائیں گے تو میں شادی نہ کروں گی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خاوند کا حق بیوی پر اتنا ہے کہ اگر خاوند کو زخم ہو اور بیوی اس کے زخم کو چاٹ کر صاف کرے تب بھی خاوند کا حق ادا نہیں ہوتا۔