(۱۴۷۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ الإِسْفَرَائِینِیُّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنِ الْقَاسِمِ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی أَوْفَی : أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَدِمَ الشَّامَ فَرَآہُمْ یَسْجُدُونَ لِبَطَارِقَتِہِمْ وَأَسَاقِفَتِہِمْ فَرَوَّی فِی نَفْسِہِ أَنْ یَفْعَل ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَلَمَّا قَدِمَ سَجَدَ بِالنَّبِیِّ -ﷺ- فَأَنْکَرَ ذَلِکَ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی قَدِمْتُ الشَّامَ فَرَأَیْتُہُمْ یَسْجُدُونَ لِبَطَارِقَتِہِمْ وَأَسَاقِفَتِہِمْ فَرَوَّیْتُ فِی نَفْسِی أَنْ أَفْعَلَ ذَلِکَ بِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لَوْ کُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ یَسْجُدَ لأَحَدٍ لأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لاَ تُؤَدِّی الْمَرْأَۃُ حَقَّ رَبِّہَا عَزَّ وَجَلَّ حَتَّی تُؤَدِّیَ حَقَّ زَوْجِہَا کُلِّہِ حَتَّی إِنْ لَوْ سَأَلَہَا نَفْسَہَا وَہِیَ عَلَی قَتَبٍ أَعْطَتْہُ أَوْ قَالَ لَمْ تَمْنَعْہُ ۔ [صحیح۔ بدون القصۃ]
(١٤٧١١) عبداللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل (رض) شام آئے تو انھوں نے دیکھا کہ وہ لوگ اپنے پادریوں کو سجدہ کرتے ہیں تو اس نے اپنے دل میں سوچا کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایسے کریں گے، وہ واپس آکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سجدہ کرنے لگے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انکار کردیا، وہ کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! میں شام آیا تو وہاں کے لوگ اپنے پادریوں کو سجدہ کر رہے تھے تو میں نے دل میں سوچا کہ میں آپ کے ساتھ ایسا کروں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت سے کہتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے عورت اتنی دیر اللہ کا بھی حق ادا نہیں کرسکتی جب تک وہ اپنے خاوند کا حق ادا نہ کرے۔ اگر وہ اپنی ضرورت کا سوال کرے اور وہ پالان پر بھی ہو تب بھی اس کے پاس آئے یا فرمایا : اس کو نہ روکے۔