hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14721

.

سنن البيهقي

14721
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۷۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الأَمَوِیُّ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَکِیمِیُّ بِبَغْدَادَ قَالاَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ رُزَیْقٍ الطَّائِفِیُّ حَدَّثَنَا عَطَاء ٌ الْخُرَاسَانِیُّ عَنْ مَالِکِ بْنِ یُخَامِرَ السَّکْسَکِیِّ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَحِلُّ لاِمْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ أَنْ تَأْذَنَ فِی بَیْتِ زَوْجِہَا وَہُوَ کَارِہٌ وَلاَ تَخْرُجَ وَہُوَ کَارِہٌ وَلاَ تُطِیعَ فِیہِ أَحَدًا وَلاَ تُخَشِّنَ بِصَدْرِہِ وَلاَ تَعْتَزِلَ فِرَاشَہُ وَلاَ تَصْرِمَہُ فَإِنْ کَانَ ہُوَ أَظْلَمُ مِنْہَا فَلْتَأْتِہِ حَتَّی تُرْضِیَہُ فَإِنْ ہُوَ قَبِلَ مِنْہَا فَبِہَا وَنِعْمَتْ وَقَبِلَ اللَّہُ عُذْرَہَا وَأَفْلَجَ حُجَّتَہَا وَلاَ إِثْمَ عَلَیْہَا وَإِنْ ہُوَ أَبَی أَنْ یَرْضَی عَنْہَا فَقَدْ أَبْلَغَتْ عِنْدَ اللَّہِ عُذْرَہَا ۔ [حسن]
(١٤٧١٥) حضرت معاذ بن جبل (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایسی عورت جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے، اس کے لیے جائز نہیں کہ کسی کو اپنے خاوند کے گھر آنے کی اجازت دے جس کو وہ نہ پسند کرتا ہو اور نہ ہی وہ گھر سے اس کی ناراضگی کی صورت میں نکلے اور نہ ہی کسی دوسرے کی پیروی کرے اور نہ ہی اس کے دل میں سختی پیدا کرے اور نہ ہی اس کے بستر سے الگ ہو کر اس کو چھوڑ دے۔ اگرچہ وہ انسان ظالم ہی کیوں نہ ہو، تب بھی اسے راضی کرے۔ اگر وہ اس کی معذرت قبول کرتا ہے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے اور اللہ رب العزت بھی اس کا عذر قبول کریں گے اور اس کی دلیل کو موثر بنائیں گے اور اس کے ذمے کوئی گناہ نہ ہوگا۔ اگر وہ راضی ہونے سے انکار کر دے تو اس نے اپنا عذر اللہ کے ہاں پہنچا دیا۔