hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14787

.

سنن البيهقي

14787
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۷۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ إِیَاسِ بْنِ أَبِی ذُبَابٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَضْرِبُوا إِمَائَ اللَّہِ ۔ فَجَائَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ذَئِرَ النِّسَائُ عَلَی أَزْوَاجِہِنَّ فَأَذِنَ لَہُمْ فَضَرَبُوا فَأَطَافَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- نِسَاء ٌ کَثِیرٌ فَقَالَ : لَقَدْ أَطَافَ بِآلِ مُحَمَّدٍ اللَّیْلَۃَ سَبْعُونَ امْرَأَۃً کُلُّہُنَّ یَشْتَکِینَ أَزْوَاجَہُنَّ وَلاَ تَجِدُونَ أُولَئِکَ خِیَارَکُمْ ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۱۴۷۷۵]
(١٤٧٨١) ایاس بن ابی ذباب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی بندیوں کو نہ مارو۔ حضرت عمر (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے کہ عورتیں اپنے خاوند کے خلاف دلیر ہوگئی ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اجازت دے دی، بہت ساری عورتیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس رات ٧٠ عورتیں آل محمد کے پاس آئیں ہیں، سب اپنے خاوندوں کی شکایت کر رہی تھیں، تم اپنے ان اشخاص کو اچھے لوگ نہ پاؤ گے۔