hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14804

.

سنن البيهقي

14804
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۷۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : إِنَّ بَنِی الْمُغِیرَۃِ اسْتَأْذَنُونِی أَنْ یُنْکِحُوا ابْنَتَہُمْ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ فَلاَ آذَنُ ثُمَّ لاَ آذَنُ ثُمَّ لاَ آذَنُ إِلاَّ أَنْ یُرِیدَ ابْنُ أَبِی طَالِبٍ أَنْ یُطَلِّقَ ابْنَتِی وَیَنْکِحَ ابْنَتَہُمْ إِنَّمَا ہِیَ بَضْعَۃٌ مِنِّی یَرِیبُنِی مَا رَابَہَا وَیُؤْذِینِی مَا آذَاہَا ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ۹۹]
(١٤٧٩٨) مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنومغیرہ نے مجھ سے اجازت طلب کی کہ وہ اپنی بیٹی کا نکاح حضرت علی (رض) سے کرنا چاہتے ہیں۔ میں ان کو اجازت نہیں دوں گا، میں اجازت نہیں دوں گا، میں اجازت نہیں دوں گا لیکن اگر علی ابی طالب (رض) ان کی بیٹی سے نکاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو میری بیٹی کو طلاق دے دیں۔ کیونکہ وہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے اسے پریشان کیا اس نے مجھے پریشان کیا جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی۔