hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14826

.

سنن البيهقي

14826
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۸۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ بَنِی طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِمْ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : مَرَّ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَجُلٌ وَقَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّائِ فَقَالَ : مَا أَحْسَنَ ہَذَا ۔ ثُمَّ مَرَّ رَجُلٌ بَعْدَہُ وَقَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاء وَالْکَتَمِ فَقَالَ : ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا ۔ ثُمَّ مَرَّ آخَرُ قَدِ اخْتَضَبَ بِالصُّفْرَۃِ فَقَالَ : ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا کُلِّہِ ۔ قَالَ : وَکَانَ طَاوُسٌ یَخْضِبُ بِالصُّفْرَۃِ۔ [ضعیف]
(١٤٨٢٠) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے مہندی کے ساتھ بالوں کو رنگا ہوا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ کتنا اچھا ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے دوسرا آدمی گزرا، جس نے بالوں کو مہندی اور وسمہ سے رنگا ہوا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ اس سے بھی زیادہ اچھا ہے، پھر ایک دوسرا آدمی آپ کے پاس سے گزرا جس نے بالوں کو زرد رنگ سے رنگا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا : یہ ان تمام سے بہتر ہے۔ فرماتے ہیں کہ طاؤس بالوں کو زرد رنگ سے رنگتے تھے۔