hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14839

.

سنن البيهقي

14839
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۸۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُوعَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَیِّرَاتِ خَلْقَ اللَّہِ فَبَلَغَ ذَلِکَ امْرَأَۃً مِنْ بَنِی أَسَدٍ یُقَالُ لَہَا أُمُّ یَعْقُوبَ وَکَانَتْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَأَتَتْہُ فَقَالَتْ : مَا حَدِیثٌ بَلَغَنِی عَنْکَ أَنَّکَ لَعَنْتَ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَیِّرَاتِ خَلْقَ اللَّہِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : وَمَا لِی لاَ أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ فِی کِتَابِ اللَّہِ فَقَالَتْ : لَقَدْ قَرَأْتُ مَا بَیْنَ لَوْحَیِ الْمُصْحَفِ فَمَا وَجَدْتُہُ فَقَالَ : لَئِنْ کُنْتِ قَرَأْتِیہِ لَقَدْ وَجَدْتِیہِ قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ { وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا } قَالَتْ : فَإِنِّی أَرَی شَیْئًا مِنْ ہَذَا عَلَی امْرَأَتِکَ۔ قَالَ : فَاذْہَبِی فَانْظُرِی۔ فَنَظَرَتْ فَلَمْ تَرَ شَیْئًا فَقَالَتْ: مَا رَأَیْتُ شَیْئًا۔ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : أَمَا لَوْ کَانَ ذَلِکَ لَمْ تُجَامِعْنَا۔ لَفْظُ حَدِیثِ إِسْحَاقَ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَعُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٤٨٣٣) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ سرمہ بھرنے والیوں اور بھروانے والیوں، بھنوؤں اور رخسار کے بال اکھیڑنے والیوں اور خوبصورتی کے لیے دانتوں کو باریک بنانے والیوں اور اللہ کی تخلیق کو بدلنے والیوں پر اللہ کی لعنت ہے تو بنو اسد قبیلے کی عورت کو یہ خبر ملی جس کو ام یعقوب کہا جاتا تھا اور وہ قرآن کی تلاوت کرتی تھی۔ وہ عبداللہ بن مسعود (رض) کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ مجھے آپ کی طرف سے ایک حدیث پہنچی ہے کہ آپ سرمہ بھرنے والیوں اور بھروانے والیوں اور بھنوؤں کو اکھیڑنے والیوں اور خوبصورتی کے لیے دانتوں کو باریک بنانے والیوں اور اللہ کی تخلیق کو بدلنے والیوں پر لعنت کرتے ہیں تو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرمانے لگے کہ میں کہوں گا اس پر لعنت نہ کرو جس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعنت کی ہے جس پر اللہ کی کتاب میں لعنت کی گئی ہے۔ اس عورت نے کہا : میں نے دونوں تختیوں کے درمیان، یعنی پورے قرآن مجید کی تلاوت کی ہے مجھے اس میں وہ بات نہیں ملی جو آپ کہہ رہے ہیں تو ابن مسعود (رض) نے وضاحت فرمائی : اگر تو نے قرآن مجید کی تلاوت کی ہوتی تو اس میں اس حکم کو پالیتی کہ اللہ رب العزت فرماتے ہیں : { وَمَا آتَاکُمْ الرَّسُوْلُ فَخُذُوہُ وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا } [الحشر ٧] ” جو رسول تمہیں دے دیں لے لو اور جس سے منع کردیں رک جاؤ۔ “ اس عورت نے جواب دیا کہ میں نے یہ اشیاء آپ کی عورت پر دیکھی ہیں تو کہنے لگے : جاؤ جا کر دیکھو تو اس نے جا کر دیکھا تو کچھ بھی نہ پایا۔ کہنے لگی : میں نے کچھ نہیں دیکھا تو حضرت عبداللہ کہنے لگے : اگر وہ ایسی ہوتی تو ہم کبھی اس سے جماع ہی نہ کرتے۔