(۱۴۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ یَعْنِی ابْنَ کَثِیرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الْمُثَنَّی بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: جَائَ أَعْرَابِیٌّ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا نَکُونُ فِی الرَّمْلِ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ أَوْ خَمْسَۃَ أَشْہُرٍ ، فَتَکُونُ فِینَا النُّفَسَائُ وَالْحَائِضُ وَالْجُنُبُ فَمَا تَرَی؟ قَالَ : ((عَلَیْکُمْ بِالصَّعِیدِ))۔ [ضعیف]
(١٤٨٦) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم ریتلے علاقے میں چار ماہ یا پانچ ماہ ہوتے ہیں اور ہمارے اندرنفاس والی، حائضہ اور جنبی بھی ہوتے ہیں، آپ ان کے متعلق کیا فرماتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مٹی کو لازم پکڑو (یعنی تیمم کرلو) ۔ “