(۱۴۹۱۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الأَصَمُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ التَّسْتُرِیُّ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ حَدَّثَنِی یُونُسُ بْنُ جُبَیْرٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ : رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ؟ فَقَالَ: تَعْرِفُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: فَإِنَّ عَبْدَاللَّہِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ فَأَتَی عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَسَأَلَہُ فَأَمَرَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا ثُمَّ یُطَلِّقَہَا فِی قُبُلِ عِدَّتِہَا قَالَ قُلْتُ: فَیُعْتَدُّ بِہَا؟ قَالَ: نَعَمْ۔ قَالَ: أَرَأَیْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مِنْہَالٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ قُلْتُ : فَیُعْتَدُّ بِتِلْکَ التَّطْلِیقَۃِ؟ قَالَ : أَرَأَیْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ۔ [صحیح]
(١٤٩١٨) یونس بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے پوچھا : جس شخص نے اپنی عورت کو طلاق حالت حیض میں طلاق دے دی۔ کہتے ہیں : ابن عمر (رض) کو جانتے ہو ؟ میں نے کہا : ہاں۔ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی عورت کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، آپ نے رجوع کا حکم فرمایا اور فرمایا : پھر وہ عدت سے پہلے طلاق دے۔ میں نے کہا : اس طلاق کو شمار کیا جائے گا ؟ اس نے کہا : آپ کا کیا خیال ہے، اگر وہ عاجز آجائے یا بیوقوف ہوجائے۔
(ب) حجاج بن منہال نے کہا کہ وہ ایک طلاق شمار کی جائے گی اور وہ عدت گزارے گی۔