hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14984

.

سنن البيهقي

14984
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۹۷۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ وَحُمَیْدٍ الأَعْرَجِ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ مِائَۃً قَالَ : عَصَیْتَ رَبَّکَ وَبَانَتْ مِنْکَ امْرَأَتُکَ لَمْ تَتَّقِ اللَّہَ فَیَجْعَلَ لَکَ مَخْرَجًا { مَنْ یَتَّقِ اللَّہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا} { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوہُنَّ} فِی قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ۔ [صحیح]
(١٤٩٧٨) مجاہد فرماتے ہیں کہ ابن عباس (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا، جس نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی تھیں، فرمایا : تو نے اپنے رب کی نافرمانی کی ہے اور تیری بیوی تجھ سے جدا ہوگئی تو اللہ سے ڈرا نہیں کہ اللہ تیرے لیے نکلنے کا راستہ بنا دیتا { وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا } [الطلاق ٢] ” جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے نکلنے کی راہ بنا دیتا ہے۔ “ { یاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } ” اے نبی ! جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو تو عدت ختم ہونے سے پہلے ہی طلاق دو ۔ “