(۱۵۰۰۱) أَخْبَرَنَا بِذَلِکَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الأَزْدِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ سَعِیدٍ الْہَاشِمِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ رُکَانَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ الْبَتَّۃَ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَخْبَرَہُ ثُمَّ قَالَ : مَا نَوَیْتُ بِذَلِکَ إِلاَّ وَاحِدَۃً قَالَ : آللَّہِ ۔قَالَ : آللَّہِ قَالَ : فَہُوَ عَلَی مَا أَرَدْتَ ۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یُوسُفُ الْقَاضِی عَنْ شَیْبَانَ بْنِ فَرُّوخَ عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ۔ [حسن لغیرہ]
(١٥٠٠١) عبداللہ بن علی بن رکانہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آکر بتایا کہ میں نے صرف ایک طلاق کا ارادہ کیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا اللہ کی قسم تو نے ایک کا ہی ارادہ کیا تھا۔ اس نے کہا : ہاں اللہ کی قسم ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ویسے ہی ہے جیسے تو نے ارادہ کیا۔