hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15038

.

سنن البيهقي

15038
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۰۳۲) وَالأُخْرَی مَا أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ہُوَ ابْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو السَّفَرِ عَلَی أَبِی جَعْفَرٍ فَسَأَلْتُہُ عَنِ التَّخْیِیرِ عَنْ رَجُلٍ خَیَّرَ امْرَأَتَہُ فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا فَقَالَ : تَطْلِیقَۃٌ وَزَوْجُہَا أَحَقُّ بِرَجْعَتِہَا قُلْنَا : فَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَہَا قَالَ : فَلَیْسَ بِشَیْئٍ قُلْنَا فَإِنَّ نَاسًا یَرْوُونَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : إِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَہَا فَتَطْلِیقَۃٌ وَزَوْجُہَا أَحَقُّ بِہَا أَیْ بِرَجْعَتِہَا وَإِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَہَا فَتَطْلِیقَۃٌ بَائِنَۃٌ وَہِیَ أَمْلَکُ بِنَفْسِہَا قَالَ: ہَذَا وَجَدُوہُ فِی الصُّحُفِ وَأَمَّا عَبْدُاللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ فَالصَّحِیحُ عَنْہُ مَا رُوِّینَا۔[صحیح]
(١٥٠٣٢) ابواسحق کہتے ہیں : میں اور ابوسفر ابوجعفر کے پاس گئے تو میں نے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے اپنی بیوی کو اختیار دیا تو بیوی نے اپنے آپ کو اختیار کرلیا، فرماتے ہیں : یہ ایک طلاق ہے اور اس کا خاوند رجوع کا زیادہ حق رکھتا ہے ہم نے کہا : اگر عورت خاوند کو اختیار کرلے تو ؟ فرمایا : پھر اس کے ذمے کچھ بھی نہیں۔ ہم نے کہا : لوگ حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اگر عورت خاوند کو اختیار کرتی ہے تو یہ ایک طلاق ہے اور خاوند رجوع کا زیادہ حق رکھتا ہے اور اگر عورت نے اپنے آپ کو اختیار کرلیا تو ایک طلاق جدا کردینے والی ہے اور عورت اپنے نفس کی زیادہ مالک ہے۔ کہتے ہیں : اسی طرح انھوں نے قرآن مجید میں پایا ہے لیکن عبداللہ بن مسعود (رض) سے صحیح بات ہم پہلے بیان کرچکے ہیں۔