(۱۵۰۴۷) وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : إِذَا مَلَّکَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً فَإِنْ قَضَتْ فَلَیْسَ لَہُ مِنْ أَمْرِہَا شَیْء ٌ وَإِنْ لَمْ تَقْضِ فَہِیَ وَاحِدَۃٌ وَأَمْرُہَا إِلَیْہِ کَذَا وَجَدْتُہُ وَفِی إِسْنَادِہِ خَلَلٌ۔
وَقَدِ اتَّفَقَ قَوْلُ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی التَّخْیِیرِ وَالتَّمْلِیکِ وَکَذَا قَوْلُ عُمَرَ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِیہِمَا مُتَّفِقٌ وَأَمَّا زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَدِ اخْتَلَفَ قَوْلُہُ فِیہِمَا کَمَا رُوِّینَا۔
وَقَدْ رَوَی الثَّوْرِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی اخْتَارِی وَأَمْرُکِ بِیَدِکِ سَوَائً فِی قَوْلِ عَلِیٍّ وَزِیدِ بْنِ ثَابِتٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ وَکَأَنَّہُ عَلِمَ مِنْہُ قَوْلاً آخَرَ فِی إِحْدَی الْمَسْأَلَتَیْنِ یُوَافِقُ قَوْلَہُ فِی الْمَسْأَلَۃِ الأُخْرَی وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]
(١٥٠٤٧) حارث حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب خاوند بیوی کو اپنا اختیار ایک مرتبہ سپرد کردیتا ہے۔ اگر وہ کوئی فیصلہ کر دے تو اس کے ذمہ کچھ بھی نہیں ہے، اگر وہ آپ فیصلہ نہ کریں تو یہ ایک طلاق ہے اور اس کا معاملہ آپ کے سپرد ہوگا۔
نوٹ : التَّخْیِیرِ وَالتَّمْلِیکِ میں حضرت علی، عمر اور عبداللہ بن مسعود (رض) کا ایک جیسا قول ہے جبکہ زید بن ثابت (رض) کا قول مختلف ہے، ابن ابی لیلی شعبی سے نقل فرماتے ہیں کہ وَأَمْرُکِ بِیَدِکِ میں زید بن ثابت (رض) کا قول حضرت علی (رض) کے قول کے مطابق ہے، گویا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایک مسئلہ میں وہ حضرت علی (رض) کی موافقت کرتے ہیں۔