(۱۵۰۶۸) وَبِإِسْنَادِہِ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّہُ أَتَاہُ رَجُلٌ قَدْ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَتَیْنِ فَقَالَ: أَنْتِ عَلَیَّ حَرَامٌ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: لاَ أَرُدُّہَا عَلَیْکَ۔
وَرُوِّینَا عَنْ عَلِیٍّ وَزِیدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی الْبَرِیَّۃِ وَالْبَتَّۃِ وَالْحَرَامِ : أَنَّہَا ثَلاَثٌ ثَلاَثٌ۔ [ضعیف]
(١٥٠٦٨) ابراہیم حضرت عمر بن خطاب (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کے پاس ایک شخص آیا، جس نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دی تھیں۔ اس نے کہا کہ تو میرے اوپر حرام ہے۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ میں تیری بیوی کو تجھ پر نہ لوٹاؤں گا۔
(ب) حضرت علی (رض) زید بن ثابت (رض) سے منقول ہے کہ لفظ بریہ، البتۃ اور حرام کہنے سے تین طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں۔