(۱۵۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِیعَۃَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کُلُّ الطَّلاَقِ جَائِزٌ إِلاَّ طَلاَقَ الْمَعْتُوہِ۔
وَرُوِّینَا عَنِ الشَّعْبِیِّ وَالْحَسَنِ وَإِبْرَاہِیمَ أَنَّہُمْ قَالُوا : لاَ یَجُوزُ طَلاَقُ الصَّبِیِّ وَلاَ عِتْقُہُ حَتَّی یَحْتَلِمَ
وَرُوِّینَا عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ وَإِبْرَاہِیمَ وَأَبِی قِلاَبَۃَ وَغَیْرِہِمْ : أَنَّہُمْ کَانُوا لاَ یُجِیزُونَ طَلاَقَ الْمُبَرْسَمِ وَعَنِ الشَّعْبِیِّ وَإِبْرَاہِیمَ فِی الَّذِی یُطَلِّقُ وَیُعْتِقُ فِی الْمَنَامِ قَالاَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ۔ [صحیح]
(١٥١١٠) عابس بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : ہر طلاق جائز ہے سوائے بیوقوف کی طلاق کے۔
(ب) شعبی، حسن، ابراہیم یہ تمام حضرات فرماتے ہیں کہ بچے کا طلاق دینا اور غلام آزاد کرنا جائز نہیں جب تک بالغ نہ ہوجائے۔
(ج) جابر بن زید، ابراہیم، ابو قلابہ اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا شخص کی طلاق کو جائز خیال نہیں کرتے۔ شعبی اور ابراہیم اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں : جو خواب میں طلاق دیتا ہے اور غلام آزاد کردیتا ہے یہ کچھ بھی نہیں ہے۔