(۱۵۱۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ فِی حَدِیثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی رَجُلٍ لَہُ أَرْبَعُ نِسْوَۃٍ فَطَلَّقَ إِحْدَاہُنَّ وَلَمْ یَدْرِ أَیَّتَہُنَّ طَلَّقَ فَقَالَ: یَنَالُہُنَّ مِنَ الطَّلاَقِ مَا یَنَالُہُنَّ مِنَ الْمِیرَاثِ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَاہُ ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔
قَوْلُہُ : یَنَالُہُنَّ مِنَ الطَّلاَقِ مَا یَنَالُہُنَّ مِنَ الْمِیرَاثِ یَقُولُ : لَوْ مَاتَ الرَّجُلُ وَقَدْ طَلَّقَ وَاحِدَۃً لاَ یَدْرِی أَیَّتَہُنَّ ہِیَ فَإِنَّ الْمِیرَاثَ یَکُونُ بَیْنَہُنَّ جَمِیعًا یَعْنِی مَوْقُوفًا حَتَّی تُعْرَفَ بِعَیْنِہَا کَذَلِکَ إِذَا طَلَّقَہَا وَلَمْ یَعْلَمْ أَیَّتَہُنَّ ہِیَ فَإِنَّہُ یَعْتَزِلُہُنَّ جَمِیعًا إِذَا کَانَ الطَّلاَقُ ثَلاَثًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]
(١٥١٣٤) ابوعبید ابن عباس (رض) کی حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ایک شخص کی چار بیویاں تھیں، اس نے ایک کو طلاق دے دی، وہ جانتا نہ تھا کہ کس کو طلاق دی ہے تو فرماتے ہیں کہ یَنَالُہُنَّ مِنَ الطَّلاَقِ مَا یَنَالُہُنَّ مِنَ الْمِیرَاثِ ، یعنی اگر آدمی فوت ہوجائے اور ایک بیوی کو طلاق دی تھی معلوم نہیں وہ کونسی تھی تو وراثت سب کو ملے گی۔ جب تک طلاق والی بیوی متعین نہ ہوجائے۔ یا پھر ان تمام کو جدا کردیا جائے گا جب تین طلاقیں ہوں۔