hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15175

.

سنن البيهقي

15175
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۱۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ یُوسُفَ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ الْمُقَوِّمُ حَدَّثَنَا صُغْدِیُّ بْنُ سِنَانٍ عَنْ مُظَاہِرِ بْنِ أَسْلَمَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : طَلاَقُ الْعَبْدِ اثْنَتَانِ وَلاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ وَقُرْئُ الأَمَۃِ حَیْضَتَانِ وَتَتَزَوَّجُ الْحُرَّۃُ عَلَی الأَمَۃِ وَلاَ تَتَزَوَّجُ الأَمَۃُ عَلَی الْحُرَّۃِ۔ کَذَا قَالَ طَلاَقُ الْعَبْدِ اثْنَتَانِ۔ [ضعیف]
(١٥١٦٩) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غلام کی دو طلاقیں ہیں اور وہ عورت اس کے لیے جائز نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے اور لونڈی کی عدت دو حیض ہے لونڈی (یعنی بیوی) کی موجودگی میں آزاد عورت سے نکاح کیا جاسکتا ہے اور آزاد عورت (یعنی بیوی) کی موجودگی میں لونڈی سے نکاح نہیں کیا جاسکتا اور فرمایا کہ غلام کی دو طلاقیں ہوتی ہیں۔