(۱۵۱۹۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَہُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَیْرَہُ وَدَخَلَ بِہَا وَمَعَہُ مِثْلُ الْہُدْبَۃِ فَلَمْ یَصِلْ مِنْہَا إِلَی شَیْئٍ تُرِیدُہُ فَلَمْ یَلْبَثْ أَنْ طَلَّقَہَا فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَسَأَلَتْہُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ زَوْجِی طَلَّقَنِی وَإِنِّی تَزَوَّجْتُ زَوْجًا غَیْرَہُ فَدَخَلَ بِی وَلَمْ یَکُنْ مَعَہُ إِلاَّ مِثْلُ الْہُدْبَۃِ فَلَمْ یَقْرَبْنِی إِلاَّ ہَنَۃً وَاحِدَۃً لَمْ یَصِلْ مِنِّی إِلَی شَیْئٍ أَفَأَحِلُّ لِزَوْجِی الأَوَّلِ؟ فَقَالَ : لاَ تَحِلِّینَ لِزَوْجِکِ الأَوَّلِ حَتَّی یَذُوقَ الآخَرُ عُسَیْلَتَکِ وَتَذُوقِینَ عُسَیْلَتَہُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥١٩٤) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : ایک شخص نے اپنی عورت کو طلاق دے دی اس نے کسی دوسرے خاوند سے شادی کرلی اس نے دخول کیا تو اس کے ساتھ کپڑے کا جھالر تھا اس نے عورت کی خواہش کو پورا نہ کیا تو اس نے طلاق دینے میں دیر نہ کی۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، اس کے بارے میں سوال کیا، کہنے لگی : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی، میں نے دوسرے خاوند سے نکاح کیا۔ جب اس نے دخول کیا تو اس کے ساتھ کپڑے کے جھالر کی مانند ہے۔ وہ صرف ایک ہی مرتبہ میرے قریب آسکا، اس نے میری حاجت کو پورا نہ کیا، کیا میں پہلے خاوند کے لیے حلال ہوں، فرمایا : تو پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں یہاں تک کہ دوسرا تیرے مزے کو چکھے اور تو اس کے مزے کو چکھے۔