(۱۵۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُوعَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوطَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ أَبِی أُمَیَّۃَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فِی الَّذِی یَأْتِی امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ : یَتَصَدَّقُ بِدِینَارٍ ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ فَنِصْفِ دِینَارٍ ۔ فَسَّرَہُ مِقْسَمٌ فَقَالَ: إِذَا کَانَ فِی إِقْبَالِ الدَّمِ فَدِینَارٌ ، وَإِذَا کَانَ فِی انْقِطَاعِ الدَّمِ فَنِصْفُ دِینَارٍ ، وَإِذَا لَمْ تَغْتَسِلْ فَنِصْفُ دِینَارٍ۔ [منکر]
(١٥٢٣) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کے متعلق فرمایا جو حیض کی حالت میں اپنی بیوی کے پاس آتا ہے کہ وہ ایک دینار صدقہ کرے گا اور اگر وہ (خون) نہ پائے تو آدھا دینار۔ مقسم نے اس کی تفسیر بیان کی ہے کہ اگر خون آتے وقت اس نے جماع کیا ہے تو ایک دینار اور اگر خون کے ختم ہوتے وقت کیا ہے تو آدھا دینار اور اگر اس عورت نے غسل نہیں کیا تھا تو آدھا دینار ہے۔