hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15263

.

سنن البيهقي

15263
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۲۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ صَخْرٍ الْبَیَاضِیِّ قَالَ : کُنْتُ امْرَأً أَسْتَکْثِرُ مِنَ النِّسَائِ لاَ أَرَی رَجُلاً کَانَ یُصِیبُ مِنْ ذَلِکَ مَا أُصِیبُہُ فَلَمَّا دَخَلَ رَمَضَانُ ظَاہَرْتُ مِنِ امْرَأَتِی حَتَّی یَنْسَلِخَ رَمَضَانُ فَبَیْنَمَا ہِیَ تُحَدِّثُنِی ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَکُشِفَ لِی مِنْہَا شَیْء ٌ فَوَثَبْتُ عَلَیْہَا فَوَاقَعْتُہَا فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ عَلَی قَوْمِی فَأَخْبَرْتُہُمْ خَبَرِی فَقُلْتُ لَہُمْ : سَلُوا لِی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالُوا : مَا کُنَّا لِنَفْعَلَ إِذًا یَنْزِلَ فِینَا مِنَ اللَّہِ کِتَابٌ أَوْ یَکُونُ فِینَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَوْلٌ فَیَبْقَی عَارُہُ عَلَیْنَا وَلَکِنْ سَوْفَ نُسَلِّمُکَ بِجَرِیرَتِکَ فَاذْہَبْ أَنْتَ فَاذْکُرْ شَأْنَکَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَخَرَجْتُ حَتَّی جِئْتُہُ فَأَخْبَرْتُہُ الْخَبَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنْتَ بِذَلِکَ؟ قَالَ قُلْتُ : أَنَا بِذَلِکَ وَہَذَا أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ صَابِرٌ لِحُکْمِ اللَّہِ عَلَیَّ قَالَ : فَأَعْتِقْ رَقَبَۃً ۔ قَالَ قُلْتُ : وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا أَصْبَحْتُ أَمْلِکُ إِلاَّ رَقَبَتِی ہَذِہِ قَالَ: فَصُمْ شَہْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ۔ قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ وَہَلْ دَخَلَ عَلَیَّ مَا دَخَلَ مِنَ الْبَلاَئِ إِلاَّ بِالصَّوْمِ قَالَ : فَتَصَدَّقْ أَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا۔ قَالَ قُلْتُ: وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَقَدْ بِتْنَا لَیْلَتَنَا ہَذِہِ مَا لَنَا مِنْ عَشَائٍ قَالَ : فَاذْہَبْ إِلَی صَاحِبِ صَدَقَۃِ بَنِی زُرَیْقٍ فَقُلْ لَہُ فَلْیَدْفَعْہَا إِلَیْکَ فَأَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا وَانْتَفِعْ بِبَقِیَّتِہَا ۔ [ضعیف]
(١٥٢٥٧) سلمہ بن صخر بیاضی فرماتے ہیں : میں ایسا آدمی تھا جو عورتوں کی بہت زیادہ خواہش رکھتا تھا، میں نے کوئی شخص نہیں دیکھا جو کام میں کرتا ہوں اس میں کوئی دوسرا مبتلا ہوتا ہو (یعنی شہوت میں) جب رمضان شروع ہوا تو میں نے اپنی بیوی سے ظہار کرلیا یہاں تک کہ رمضان گزر جائے۔ ایک رات وہ بیٹھی میرے ساتھ باتیں کر رہی تھیں، اس کے جسم سے کپڑا ہٹ گیا تو میں اس پر واقع ہوگیا۔ جب میں نے صبح کی تو اپنی قوم کو بتایا۔ میں نے ان سے کہا : تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میرے لیے سوال کرو۔ انھوں نے کہا : ہم یہ کام نہیں کریں گے کیونکہ یا تو قرآن ہمارے بارے میں نازل ہوجائے گا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی ایسی بات کہہ دیں جو ہمارے لیے باعث عار رہے لیکن ہم تجھے تیرے ہمسائے کے سپرد کرتے ہیں، آپ خود جا کر اپنی حالت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیان کرو۔ کہتے ہیں : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آکر بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : آپ ہیں، میں نے کہا : میں ہی ہوں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے اوپر حد لگائیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک غلام آزاد کر، کہتے ہیں : میں نے کہا : اللہ کی قسم ! جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے میں تو اپنی اس گردن کا مالک ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسلسل دو مہینے کے روزے رکھ، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ مصیبت میرے اوپر روزوں کی وجہ سے ہی تو آئی ہے۔ آپ نے فرمایا : ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔ کہتے ہیں : میں نے کہا : اللہ کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے گزشتہ رات ہمارے پاس کھانے کے لیے کچھ نہ تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ بنو زریق سے صدقہ لینے والے کے پاس جائیں اور اس سے کہنا، وہ آپ کو دے دے گا تو ساٹھ مسکینوں کو کھلا کر باقی سے خود فائدہ اٹھانا۔