(۱۵۲۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِیُّ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- وَقَدْ ظَاہَرَ مِنِ امْرَأَتِہِ فَوَقَعَ عَلَیْہَا فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی ظَاہَرْتُ مِنِ امْرَأَتِی فَوَقَعْتُ عَلَیْہَا مِنْ قَبْلِ أَنْ أُکَفِّرَ قَالَ : وَمَا حَمَلَکَ عَلَی ذَلِکَ یَرْحَمُکَ اللَّہُ ۔ قَالَ : رَأَیْتُ خُلْخَالَہَا فِی ضَوْئِ الْقَمَرِ قَالَ : فَلاَ تَقْرَبْہَا حَتَّی تَفْعَلَ مَا أَمَرَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ ۔ [صحیح]
(١٥٢٥٩) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا جو بیوی سے ظہار کرنے کے بعد اس پر واقع ہوگیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا لیکن کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس پر واقع ہوگیا ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ آپ پر رحم فرمائے، کس چیز نے آپ کو ابھارا۔ اس نے کہا : میں نے چاندنی رات میں اس کی پازیب کو دیکھ لیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے قریب نہ جانا، جب تک اللہ کا حکم پورا نہ کر دو ۔