hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15272

.

سنن البيهقي

15272
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۲۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ أُسَامَۃَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَکَمِ أَنَّہُ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ جَارِیَۃً لِی کَانَتْ تَرْعَی غَنَمًا لِی فَجِئْتُہَا وَقَدْ فَقَدَتْ شَاۃً مِنَ الْغَنَمِ فَسَأَلْتُہَا عَنْہَا فَقَالَتْ : أَکَلَہَا الذِّئْبُ فَأَسِفْتُ عَلَیْہَا وَکُنْتُ مِنْ بَنِی آدَمَ فَلَطَمْتُ وَجْہَہَا وَعَلَیَّ رَقَبَۃٌ أَفَأُعْتِقُہَا؟ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَیْنَ اللَّہُ؟ ۔ فَقَالَتْ : فِی السَّمَائِ فَقَالَ : مَنْ أَنَا؟ ۔ قَالَتْ : أَنْتَ رَسُولُ اللَّہِ فَقَالَ : فَأَعْتِقْہَا ۔ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْحَکَمِ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَشْیَائُ کُنَّا نَصْنَعُہَا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ کُنَّا نَأْتِی الْکُہَّانَ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : لاَ تَأْتُوا الْکُہَّانَ ۔ فَقَالَ عُمَرُ : وَکُنَّا نَتَطَیَّرُ فَقَالَ : إِنَّمَا ذَلِکَ شَیْء ٌ یَجِدُ أَحَدُکُمْ فِی نَفْسِہِ فَلاَ یَضُرَّنَّکُمْ ۔ (ش) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : اسْمُ الرَّجُلِ مُعَاوِیَۃُ بْنُ الْحَکَمِ۔ کَذَا رَوَی الزُّہْرِیُّ وَیَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ کَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَس رَحِمَہُ اللَّہُ۔ [صحیح]
(١٥٢٦٦) عطاء بن یسار حضرت عمر بن حکم سے نقل فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری لونڈی میری بکریاں چرایا کرتی تھی۔ میں اس کے پاس آیا تو اس نے میری ایک بکری گم کردی تھی۔ میں نے اس سے بکری کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا : بھیڑیا کھا گیا ہے۔ مجھے اس پر غصہ آیا اور میں نے کہا : بھی بنو آدم میں سے ہوں، میں نے اس کے چہرے پر تھپڑ رسید کردیا اور میرے ذمہ ایک غلام آزاد کرنا ہے۔ کیا میں اس کو آزاد کر دوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس لونڈی سے پوچھا : اللہ کہاں ہے ؟ اس نے کہا : آسمان میں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : میں کون ہوں ؟ اس نے کہا : آپ اللہ کے رسول ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو آزاد کر دے۔ عمر بن حکم نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بہت سارے کام ہم جاہلیت میں کیا کرتے تھے ہم کاہنوں کے پاس آتے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم کاہن کے پاس نہ جایا کرو، عمر نے کہا : ہم اچھا شگون لیتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تمہارے دل کے پیدا ہونے والی بات ہے جو تمہیں نقصان نہ دے گی۔