hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15320

.

سنن البيهقي

15320
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۳۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ وَأَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ أَخِی بَنِی سَاعِدَۃَ : أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ جَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَرَأَیْتَ رَجُلاً وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِہِ رَجُلاً أَیَقْتُلُہُ فَتَقْتُلُونَہُ أَمْ کَیْفَ یَصْنَعُ؟ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِی شَأْنِہِ مَا ذُکِرَ فِی الْقُرْآنِ مِنْ أَمْرِ الْمُتَلاَعِنَیْنِ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : قَدْ قُضِیَ فِیکَ وَفِی امْرَأَتِکَ ۔ قَالَ فَتَلاَعَنَا وَأَنَا شَاہِدٌ ثُمَّ فَارَقَہَا عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَکَانَتْ سُنَّۃً بَعْدَہُمَا أَنْ یُفَرَّقَ بَیْنَہُمَا أَیِ الْمُتَلاَعِنَیْنِ وَکَانَتْ حَامِلاً فَأَنْکَرَ حَمْلَہَا فَکَانَ ابْنُہُ یُدْعَی إِلَی أُمِّہِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٥٣١٤) ابن شہاب بنو ساعدہ کے ایک شخص سہل بن سعد سے نقل فرماتے ہیں ایک انصاری شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کوئی شخص اپنی عورت کے ساتھ کسی مرد کو پائے تو کیا وہ اسے قتل کر دے پھر آپ اس کو قتل کرو گے یا کیا وہ کرے ؟ تو اللہ رب العزت نے قرآن نے لعان کرنے والوں کے حکم کو نازل فرما دیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تیرے اور تیری بیوی کے بارے میں فیصلہ ہوچکا۔ راوی کہتے ہیں کہ ان دونوں نے لعان کیا، ان دونوں کے لعان کے وقت میں بھی موجود تھا، پھر اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ہی بیوی کو چھوڑ دیا، پھر یہی طریقہ رہا ہے کہ لعان کرنے والوں کے درمیان تفریق کردی جاتی ہے۔ وہ عورت حاملہ تھی تو خاوند نے اس کے حمل کا انکار کردیا، پھر بیٹے کو ماں کی طرف منسوب کردیا گیا۔