hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15328

.

سنن البيهقي

15328
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۳۲۲) وَمِنْہُمْ عِیَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْفِہْرِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ عِیَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْفِہْرِیِّ وَغَیْرِہِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ فِی ہَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَطَلَّقَہَا ثَلاَثَ تَطْلِیقَاتٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَنْفَذَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَصَارَ مَا صُنِعَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- سُنَّۃً۔ قَالَ سَہْلٌ : وحَضَرْتُ ہَذَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَمَضَتِ السُّنَّۃُ بَعْدُ فِی الْمُتَلاَعِنَیْنِ أَنْ یُفَرَّقَ بَیْنَہُمَا ثُمَّ لاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا۔
(١٥٣٢٢) سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تین طلاقیں دے دیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں نافذ بھی فرما دیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کیے گئے کام کو سنت ٹھہرا دیا گیا، سہل فرماتے ہیں : میں اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا، بعد میں لعان کرنے والوں کے لیے یہی سنت مقرر کردی گئی کہ ان کے درمیان تفریق ڈال دی جائے گی۔ پھر وہ کبھی جمع نہ ہوں گے۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]