hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15385

.

سنن البيهقي

15385
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۳۷۹)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الْعَطَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ عِدَّۃُ النِّسَائِ فِی سُورَۃِ الْبَقَرَۃِ فِی الْمُطَلَّقَۃِ وَالْمُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا قَالَ قَالَ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ یَقُولُونَ قَدْ بَقِیَ مِنَ النِّسَائِ مَا لَمْ یُذْکَرْ فِیہِ شَیْء ٌ قَالَ : وَمَا ہُوَ۔ قَالَ الصِّغَارُ وَالْکِبَارُ وَذَوَاتُ الْحَمْلِ قَالَ فَنَزَلَتْ {وَاللاَّئِی یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیضِ مِنْ نِسَائِکُمْ وَالَّلائِی لَمْ یَحِضْنَ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُہُنَّ أَنْ یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ} ۔ [ضعیف]
(١٥٣٧٩) ابو عثمان (رض) سے روایت ہے جب سورة بقرہ میں مطلقہ عورتوں اور جن کے خاوند کی عدۃ نازل ہوئی تو ابو عثمان (رض) فرماتے ہیں : ابی بن کعب نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! اہل مدینہ کے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں : یقیناً عورتوں میں وہ رہ گئی ہیں جن کے بارے میں کچھ بھی ذکر نہیں کیا گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کون ہیں ؟ ابی بن کعب نے کہا : چھوٹی عورتیں اور بوڑھیاں اور حمل والیاں۔ ابو عثمان (رض) نے فرمایا : پھر یہ آیت نازل ہوئی : { وَاللاَّئِی یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیضِ مِنْ نِسَائِکُمْ وَالَّلائِی لَمْ یَحِضْنَ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُہُنَّ أَنْ یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ } ” اور وہ عورتیں جو حیض سے ناامید ہوگئی ہیں اگر تم شک کرو تو ان کی عدۃ تین ماہ ہے اور ان کی بھی جنہیں ابھی حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا اور حمل والی عورتوں کی عدت ان کا وضع حمل ہوجانا ہے، (یعنی بچے کا پیدا ہوجانا) ۔