hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15411

.

سنن البيهقي

15411
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۴۰۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : إِنِّی طَلَّقْتُ امْرَأَتِی فَجَائَ تْ بَعْدَ شَہْرَیْنَ فَقَالَتْ : قَدِ انْقَضَتْ عِدَّتِی وَعِنْدَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ شُرَیْحٌ فَقَالَ : قُلْ فِیہَا قَالَ وَأَنْتَ شَاہِدٌ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : إِنْ جَائَ تْ بِبِطَانَۃٍ مِنْ أَہْلِہَا مِنَ الْعُدُولِ یَشْہَدُونَ أَنَّہَا حَاضَتْ ثَلاَثَ حِیَضٍ وَإِلاَّ فَہِیَ کَاذِبَۃٌ فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : قَالُونْ بِالرُّومِیَّۃِ أَیْ أَصَبْتَ۔ [صحیح]
(١٥٤٠٥) شعبی سے روایت ہے کہ ایک شخص علی بن ابی طالب (رض) کے پاس آیا ، اس نے کہا : میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی۔ وہ دو مہینوں بعد آئی اور اس نے کہا : میری عدت ختم ہوگئی ہے اور علی (رض) کے پاس قاضی شریح بھی موجود تھے، انھوں نے کہا : تو اس کے بارے میں کہہ (جو تو کہنا چاہتا ہے) اس شخص نے کہا : اے امیر المؤمنین ! کیا آپ گواہ ہیں ؟ شریح نے کہا یا علی (رض) نے کہا : ہاں میں گواہ ہوں۔ اس نے کہا : یہ بطانہ سے اپنے اہل کے پاس سے لوٹ کر آئی ہے اور وہ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ تیسرے حیض کو گزار رہی ہے مگر یہ جھوٹی ہے۔ علی (رض) نے کہا : تم نے درست کہا۔