(۱۵۴۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مَحْمُودٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنِی عُمَیْرُ بْنُ الْمُتَوَکِّلِ حَدَّثَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُوسَی الضَّبِّیُّ حَدَّثَنِی عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُہَلَّبِیُّ قَالَ : أَدْرَکْتُ فِینَا یَعْنِی الْمَہَالِبَۃَ امْرَأَۃً صَارَتْ جَدَّۃً وَہِیَ ابْنَۃُ ثَمَانَ عَشْرَۃَ وَلَدَتْ لِتِسْعِ سِنِینَ ابْنَۃً فَوَلَدَتِ ابْنَتُہَا لِتِسْعِ سِنِینَ فَصَارَتْ جَدَّۃً وَہِیَ ابْنَۃُ ثَمَانَ عَشْرَۃَ۔ [ضعیف]
(١٥٤١٧) عباد بن عباد مھلّبی سے روایت ہے کہ میں نے اپنے علاقے یعنی مہالبہ میں ایک عورت کو پایا وہ اٹھارہ سال کی عمر میں نانی بن گئی۔ اس نے نو سال کی عمر میں لڑکی کو جنم دیا اور اس کی بیٹی نے بھی نو سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا، پس وہ اٹھارہ سال کی عمر میں نانی بن گئی۔