(۱۵۴۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ أَخْبَرَنِی یَزِیدُ بْنُ الْہَیْثَمِ أَنَّ إِبْرَاہِیمَ بْنَ أَبِی اللَّیْثِ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ الأَشْجَعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَۃَ : أَنَّہَا کَانَتْ تَحْتَ الزُّبَیْرِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَجَائَ تْہُ وَہُوَ یَتَوَضَّأُ فَقَالَتْ: إِنِّی أُحِبُّ أَنْ تَطِیبَ نَفْسِی بِتَطْلِیقَۃٍ فَفَعَلَ وَہِیَ حَامِلٌ فَذَہَبَ إِلَی الْمَسْجِدِ فَجَائَ وَقَدْ وَضَعَتْ مَا فِی بَطْنِہَا فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَذَکَرَ لَہُ مَا صَنَعَ فَقَالَ: بَلَغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ فَاخْطُبْہَا إِلَی نَفْسِہَا۔ فَقَالَ: خَدَعَتْنِی خَدَعَہَا اللَّہُ۔ وَرُوِیَ ذَلِکَ عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ الرَّقِّیِّ عَنْ عَبْدِالْمَلَکِ بْنِ أَبِی الْقَاسِمِ عَنْ أُمِّ کُلْثُومٍ وَرُوِیَ فِی مَعْنَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ [ضعیف]
(١٥٤٢٠) ام کلثوم بنت عقبہ سے روایت ہے کہ وہ زبیر کے نکاح میں تھی۔ وہ آئی اور وہ وضو کررہا تھا۔ اس نے کہا، میں پسند کرتی ہوں کہ اپنے آپ کو طلاق کے ساتھ پاک کرلوں اس نے دے دی اور وہ حاملہ تھی۔ وہ مسجد کی طرف چلا گیا اور جب وہ آیا تو وہ اس کو جنم دے چکی تھی جو اس کے پیٹ میں تھا۔ پس وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس نے اس معاملے کا ذکر کیا جو ہوا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کتاب اس کی مدت کو پہنچ گئی ہے یعنی اس کی عدت ختم ہوگئی ہے۔ اس نے کہا : اس نے مجھے دھوکا دیا، اللہ اس کے ساتھ دھوکا کرے۔