(۱۵۴۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أَسِیدٍ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : یُوَکَّلُ الْمَلَکُ عَلَی النُّطْفَۃِ بَعْدَ مَا تَسْتَقِرُّ فِی الرَّحِمِ بِأَرْبَعِینَ یَوْمًا أَوْ خَمْسٍ وَأَرْبَعِینَ لَیْلَۃً فَیَقُولُ أَیْ رَبِّ مَاذَا أَشَقِیٌّ أَوْ سَعِیدٌ فَیَقُولُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فَیَکْتُبَانِ ثُمَّ یَقُولُ أَیْ رَبِّ ذَکَرٌ أَمْ أُنْثَی فَیَقُولُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فَیَکْتُبَانِ فَیُکْتَبُ عَمَلُہُ وَأَجَلُہُ وَرِزْقُہُ وَأَثَرُہُ ثُمَّ تُرْفَعُ الصُّحُفُ فَلاَ یُزَادُ فِیہَا وَلاَ یُنْقَصُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح]
(١٥٤٢٣) حذیفہ بن اسید (رض) سے روایت ہے، وہ اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچاتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرشتے کو نطفے پر نگران مقرر کیا جاتا ہے، اس کے بعد جب وہ رحم میں چالیس یا پینتالیس دن تک قرار پکڑتا ہے تو وہ فرشتہ کہتا ہے : اے میرے رب ! کیا ہے یہ بدبخت ہے یا نیک بخت ؟ پس اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : پھر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ بدبخت ہے یا نیک بخت ؟ پھر وہ کہتا ہے : اے میرے رب ! مرد ہو یا عورت ہو، پس اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اور لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ مرد ہے یا عورت۔ پھر اس کا عمل اور اس کی موت کا وقت بھی لکھ دیا جاتا ہے اور اس کا رزق اور اس نے جو اثرات پیچھے چھوڑنے ہیں، یہ بھی لکھ دیا جاتا ہے۔ پھر صحیفے اٹھا دیے جاتے ہیں اور نہ اس میں کچھ کمی ہوتی ہے اور نہ کچھ زیادتی۔
اس کو مسلم نے روایت کیا ہے۔