hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15470

.

سنن البيهقي

15470
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۴۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَۃَ عَنْ أُمِّہَا : أَنَّ امْرَأَۃً تُوُفِّیَ عَنَہْا زَوْجُہَا فَرَمِدَتْ فَخَشُوا عَلَی عَیْنِہَا فَأَتَوُا النَّبِیَّ -ﷺ- فَاسْتَأْذَنُوہُ فِی الْکُحْلِ فَقَالَ لَہُمُ النَّبِیُّ -ﷺ- : لاَ تَکْتَحِلُ قَدْ کَانَتْ إِحْدَاکُنَّ تَمْکُثُ فِی شَرِّ أَحْلاَسِہَا أَوْ فِی شَرِّ أَبْنِیَتِہَا فَإِذَا کَانَ حَوْلٌ فَمَرَّ کَلْبٌ رَمَتْ بِبَعْرَۃٍ فَلاَ حَتَّی تَمْضِیَ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ وَعَشْرٌ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٤٦٤) زینب بنت ام سلمہ (رض) اپنی والدہ سے نقل فرماتی ہیں کہ ایک عورت کا خاوند فوت ہوگیا اور اس کی آنکھیں خراب ہوگئیں۔ انھوں نے اس کی آنکھوں کے بارے میں خوف محسوس کیا۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت چاہی کہ کیا وہ سرمہ ڈال سکتی ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ سرمہ نہ لگائے۔ تمہاری ایک برے کمبل اور بدترین گھر میں ٹھہری رہتی اور جب سال ہوجاتا تو ایک کتا گزرتا اس کی لید اس کو مارتے تو وہ سرمہ نہ لگائے جب تک اس پر چار ماہ اور دس دن نہ گزر جائیں۔
؁ً اس کو امام بخاری (رح) نے آدم سے روایت کیا ہے اور مسلم نے ایک دوسری سند سے نقل فرمایا ہے۔