hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15513

.

سنن البيهقي

15513
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۵۰۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو سَہْلٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ حَدَّثَنَا وَرْقَاء ُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ {وَالَّذِینَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُونَ أَزْوَاجًا یَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِہِنَّ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا} قَالَ : کَانَتْ ہَذِہِ الْعِدَّۃُ تَعْتَدُّ عِنْدَ أَہْلِ زَوْجِہَا وَاجِبٌ ذَلِکَ عَلَیْہَا فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {وَالَّذِینَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِیَّۃً لأَزْوَاجِہِمْ مَتَاعًا إِلَی الْحَوْلِ غَیْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا فَعَلْنَ فِی أَنْفُسِہِنَّ مِنْ مَعْرُوفٍ} قَالَ : جَعَلَ اللَّہُ لَہَا تِسْعَۃَ أَشْہُرٍ وَعِشْرِینَ لَیْلَۃً وَصِیَّۃً إِنْ شَائَ تْ سَکَنَتْ فِی وَصِیَّتِہَا وَإِنْ شَائَ تْ خَرَجَتْ وَہُوَ قَوْلُ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ {غَیْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا فَعَلْنَ} فِی الْعِدَّۃُ کَمَا ہِیَ وَاجِبَۃٌ عَلَیْہَا زَعَمَ ذَلِکَ مُجَاہِدٌ۔ وَقَالَ عَطَاء ٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : ثُمَّ نَسَخَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ عِدَّتَہَا فِی أَہْلِہِ تَعْتَدُّ حَیْثُ شَائَ تْ وَہُوَ قَوْلُ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ {غَیْرَ إِخْرَاجٍ} قَالَ عَطَاء ٌ إِنْ شَائَ تِ اعْتَدَّتْ فِی أَہْلِہِ أَوْ سَکَنَتْ فِی وَصِیَّتِہَا وَإِنْ شَائَ تْ خَرَجَتْ لِقَوْلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ {فَإِنْ خَرَجْنَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا فَعَلْنَ فِی أَنْفُسِہِنَّ} قَالَ عَطَاء ٌ ثُمَّ جَائَ الْمِیرَاثُ فَنَسَخَ السُّکْنَی فَتَعْتَدُّ حَیْثُ شَائَ تْ وَلاَ سُکْنَی لَہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ رَوْحٍ عَنْ شِبْلٍ وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ وَرْقَائَ۔[صحیح۔۵۳۴۴]
(١٥٥٠٧) ابن ابی نجیح مجاہد سے نقل فرماتے ہیں :{ وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ وَّ عَشْرًا } ” اور تم میں سے جو فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ چار ماہ اور دس دن انتظار کریں، یعنی عدت گزاریں۔ “[البقرۃ ٢٣٤]
قال اللہ تعالیٰ :{ وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا وَّصِیَّۃً لِّاَزْوَاجِھِمْ مَّتَاعًا اِلَی الْحَوْلِ غَیْرَ اِخْرَاجٍ فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیْ مَا فَعَلْنَ فِیْٓ اَنُفُسِھِنَّ مِنْ مَّعْرُوْفٍ } [البقرۃ ٢٤٠]
” اور وہ لوگ جو تم میں سے فوت ہوجاتے ہیں اور بیویاں چھوڑ جاتے ہیں اپنی بیویوں کے لیے ایک کے خرچے کی وصیت کر جاتے ہیں ان کو نہ نکالے ، اگر وہ خود چاہیں تو تم پر کوئی حرج نہیں ہے۔ جو وہ اپنے نفسوں کے سلسلے میں معروف طریقے سے۔ کریں۔ “ [البقرۃ ٢٤٠]
مجاہد فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ٩ ماہ اور بیس راتوں کی وصیت مقرر کی ہے، اگر وہ چاہے تو اپنی وصیت کی جگہ میں رہے اور اگر چاہے تو خروج کر جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے : { فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیْ مَا فَعَلْنَ } عدت کے بارے میں ہے جو اس پر واجب ہے، یہ مجاہد کا گمان ہے۔
عطاء کہتے ہیں کہ ابن عباس سے روایت ہے، پھر اس آیت غَیْرَ اِخْرَاجٍ نے اس کی عدت کو اس کے اہل کے ہاں گزارنا منسوخ کردیا۔ وہ جہاں چاہتی ہو عدت گزارے۔ عطاء کہتے ہیں : اگر وہ چاہے عدت گزارے اپنے اہل میں یا اپنی وصیت کی جگہ میں اور اگر چاہے تو خروج کر جائے۔ ، یعنی اپنے خاوند کے اہل سے۔ اللہ تعالیٰ کے اس قول کو دلیل بناتے ہوئے : { فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ الیٰ آخر الآیۃ }
عطاء فرماتے ہیں : پھر وراثت آئی، اس نے رہائش کو منسوخ کردیا، وہ عدت گزارے جہاں وہ چاہے اور اس کے لیے رہائش نہیں ہے۔ اس کو بخاری نے روایت کیا ہے۔