(۱۵۵۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ إِسْمَاعِیلَ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی امْرَأَۃٍ تَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا قَالَ : النِّکَاحُ حَرَامٌ وَالصَّدَاقُ حَرَامٌ وَجَعَلَ الصَّدَاقَ فِی بَیْتِ الْمَالِ وَقَالَ : لاَ یَجْتَمِعَانِ مَا عَاشَا۔ [صحیح]
(١٥٥٤٢) مسروق سے روایت ہے کہ عمر (رض) نے اس عورت کے بارے میں فرمایا : جو اپنی عدت میں شادی کرلے فرمایا : اس کا نکاح حرام ہے، اس کا حق مہر حرام ہے۔ انھوں نے اس کے حق مہر کو بیت المال میں ڈالنے کا حکم دیا اور فرمایا : جب تک یہ زندہ رہیں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔