hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15551

.

سنن البيهقي

15551
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۵۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِامْرَأَۃٍ تَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا فَأَخَذَ مَہْرَہَا فَجَعَلَہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ وَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَقَالَ : لاَ یَجْتَمِعَانِ وَعَاقَبَہُمَا۔قَالَ فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لَیْسَ ہَکَذَا وَلَکِنْ ہَذِہِ الْجَہَالَۃُ مِنَ النَّاسِ وَلَکِنْ یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا ثُمَّ تَسْتَکْمِلُ بَقِیَّۃَ الْعِدَّۃِ مِنَ الأَوَّلِ ثُمَّ تَسْتَقْبِلُ عِدَّۃً أُخْرَی۔ وَجَعَلَ لَہَا عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ الْمَہْرَ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا قَالَ فَحَمِدَ اللَّہَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ رُدُّوا الْجَہَالاَتِ إِلَی السُّنَّۃِ۔ [ضعیف]
(١٥٥٤٥) شعبی سے روایت ہے کہ ایک عورت کو عمر بن خطاب (رض) کے پاس لایا گیا، جس نے دوران عدت نکاح کرلیا تھا۔ آپ نے اس کے حق مہر کو لیا اور بیت المال میں ڈال دیا اور ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دی اور فرمایا : یہ دونوں اکٹھے نہیں ہوسکتے اور یہ ان کی سزا ہے۔ شعبی کہتے ہیں : علی (رض) نے کہا : یہ اس طرح نہیں ، یہ لوگوں کی جہالت ہے اور ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دی جائے گی۔ پھر وہ اپنے پہلے خاوند کی بقیہ عدت مکمل کرے گی۔ پھر وہ دوسری عدت کی طرف متوجہ ہوگی اور علی (رض) نے اس کے لیے حق مہر مقرر کیا اس کی شرمگاہ کو حلال کیے جانے کی وجہ سے۔ شعبی فرماتے ہیں : عمر (رض) نے اللہ کی، تعریف کی اس کی حد بیان کی، پھر فرمایا : اے لوگو ! جہالتوں کو سنت کی طرف لوٹاؤ۔