hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15575

.

سنن البيهقي

15575
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۵۶۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ شُعْبَۃُ سَمِعْتُ مَنْصُورًا یُحَدِّثُ عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی قَالَ : قَضَی عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی الْمَفْقُودِ تَرَبَّصُ امْرَأَتُہُ أَرْبَعَ سِنِینَ ثُمَّ یُطَلِّقُہَا وَلِیُّ زَوْجِہَا ثُمَّ تَرَبَّصُ بَعْدَ ذَلِکَ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا ثُمَّ تَزَوَّجُ۔ وَرَوَاہُ عَاصِمٌ الأَحْوَلُ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِمِثْلِ ذَلِکَ فِی طَلاَقِ الْوَلِیِّ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُجَاہِدٌ عَنِ الْفَقِیدِ الَّذِی اسْتَہْوَتْہُ الْجِنُّ فِی قَضَائِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِذَلِکَ۔ وَرَوَاہُ خِلاَسُ بْنُ عَمْرٍو وَأَبُو الْمَلِیحِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِمِثْلِ ذَلِکَ وَرِوَایَۃُ خِلاَسٍ عَنْ عَلِیٍّ ضَعِیفَۃٌ وَرِوَایَۃُ أَبِی الْمَلِیحِ عَنْ عَلِیٍّ مُرْسَلَۃٌ وَالْمَشْہُورُ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خِلاَفَ ہَذَا۔ وَرَوَی أَبُوعُبَیْدٍ فِی کِتَابِہِ عَنْ یَزِیدَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی وَحْشِیَّۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ: أَنَّہُ شَہِدَ ابْنَ عَبَّاسٍ وَابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا تَذَاکَرَا امْرَأَۃَ الْمَفْقُودِ فَقَالاَ تَرَبَّصُ بِنَفْسِہَا أَرْبَعَ سِنِینَ ثُمَّ تَعْتَدُّ عِدَّۃَ الْوَفَاۃِ ثُمَّ ذَکَرُوا النَّفَقَۃَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَہَا نَفَقَتُہَا لِحَبْسِہَا نَفْسَہَا عَلَیْہِ۔ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِذًا یُضِرَّ ذَلِکَ بِأَہْلِ الْمِیرَاثِ وَلَکِنْ لِتُنْفِقْ فَإِنْ قَدِمَ أَخَذَتْہُ مِنْ مَالِہِ وَإِنْ لَمْ یَقْدَمْ فَلاَ شَیْئَ لَہَا۔ [حسن لغیرہ]
(١٥٥٦٩) عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) سے روایت ہے کہ عمر (رض) نے اس عورت کے بارے میں فیصلہ کیا جس کا خاوند گم ہوجائے کہ وہ چار سال انتظار کرے۔ پھر خاوند کا ولی اس کو طلاق دے۔ پھر وہ اس کے بعد چار ماہ اور دس دن انتظار کرے، پھر شادی کرلے۔ اس کو عاصم احول نے ابو عثمان سے روایت کیا ہے اور ابو عثمان عمر (رض) سے اسی کے مثل ولی کی طلاق کے بارے میں نقل فرماتے ہیں اور اس کو خلاس بن عمرو اور ابو ملیح نے علی (رض) سے اسی طرح روایت کیا ہے اور خلاس کی روایت علی (رض) سے ضعیف ہے اور ابو ملیح کی روایت علی (رض) سے مرسل ہے اور مشہور علی (رض) سے اس کے خلاف ہے اور ابو عبید نے اپنی کتاب یزید سے، سعید بن ابی عروبہ سے، جعفر بن ابو وحشیہ سے، عمرو بن ہزم سے اور جابر بن زید سے روایت کیا ہے کہ وہ عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن عمر (رض) کے پاس تھا، ان دونوں نے آپس میں گم شدہ خاوند کی بیوی کے بارے مذاکرہ کیا۔ ان دونوں نے کہا : وہ اپنے نفس کے ساتھ چار سال انتظار کرے پھر وہ وفات کی عدت گزارے۔ پھر انھوں نے خرچے کا ذکر کیا۔ ابن عمر نے کہا : اس کے لیے خرچہ ہوگا۔ اس کے اپنے آپ کو اس مرد پر روکنے کی وجہ سے۔
ابن عباس نے کہا : جب اسے اہل میراث کے ساتھ مجبور کیا جائے اور وہ خرچ کرے ۔ اگر اس کا خاوند آجائے تو وہ اس کے مال میں سے لے لے۔ اگر وہ نہ آئے تو اس کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔