hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15577

.

سنن البيهقي

15577
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۵۷۱) قَالَ وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْجُرَیْرِیُّ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِثْلَ مَا رَوَی قَتَادَۃُ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ۔ وَرَوَاہُ ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی مُخْتَصَرًا وَزَادَ فِیہِ قَالَ : فَخَیَّرَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَیْنَ الصَّدَاقِ وَبَیْنَ امْرَأَتِہِ فَاخْتَارَ الصَّدَاقَ۔ قَالَ حَمَّادٌ وَأَحْسِبُہُ قَالَ : فَأَعْطَاہُ الصَّدَاقَ مِنْ بَیْتِ الْمَالِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَاہُ مُجَاہِدٌ عَنِ الْفَقِیدِ الَّذِی اسْتَہْوَتْہُ الْجِنُّ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَفِی رِوَایَۃِ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی امْرَأَۃِ الْمَفْقُودِ قَالَ : إِنْ جَائَ زَوْجُہَا وَقَدْ تَزَوَّجَتْ خُیِّرَ بَیْنَ امْرَأَتِہِ وَبَیْنَ صَدَاقِہَا فَإِنِ اخْتَارَ الصَّدَاقَ کَانَ عَلَی زَوْجِہَا الآخِرِ وَإِنِ اخْتَارَ امْرَأَتَہُ اعْتَدَّتْ حَتَّی تَحِلَّ ثُمَّ تَرْجِعُ إِلَی زَوْجِہَا الأَوَّلِ وَکَانَ لَہَا مِنْ زَوْجِہَا الآخِرِ مَہْرُہَا بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا قَالَ ابْنُ شِہَابٍ وَقَضَی بِذَلِکَ عُثْمَانُ بَعْدَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُمَا وَکَانَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ یُنْکِرُ رِوَایَۃَ مَنْ رَوَی عَنْ عُمَرَ فِی التَّخْیِیرِ۔ [ضعیف]
(١٥٥٧١) عمر (رض) سے اسی طرح روایت ہے جس طرح قتادہ نے ابو نضرہ سے روایت کیا ہے اور اس کو ثابت بنانی نے عبدالرحمن بن ابو لیلیٰ سے مختصر طور پر روایت کیا ہے اور اس میں اضافہ کیا ہے کہ اس کو عمر (رض) نے حق مہر اور اس کی بیوی کے مابین اختیار دیا۔ اس نے حق مہر کو اختیار کیا۔ حماد فرماتے ہیں : میں سمجھتا ہوں کہ اس کو حق مہر بیت المال سے دیا۔
اس کو مجاہد نے اس گم شدہ شخص سے روایت کیا ہے جس کو جن نے قیدی بنا لیا تھا، عمر (رض) سے روایت ہے اور یونس بن یزید کی روایت میں ہے، وہ ابن شہاب سے روایت کرتے ہیں کہ سعید بن مسیب سے روایت ہے، وہ عمر بن خطاب (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ گم شدہ خاوند کی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں : اگر اس کا خاوند آجائے اور وہ شادی کرچکی ہے تو اس کو اس کی بیوی اور اس کی بیوی کے حق مہر کے درمیان اختیار دیا جائے گا اور اگر وہ حق مہر کو اختیار کرے تو وہ اس عورت کے دوسرے خاوند کے پاس ہوگی اور اگر وہ اپنی بیوی کو اختیار کرے تو وہ عدت گزارے گی حتی کہ وہ حلال ہوجائے۔ پھر وہ اپنے پہلے خاوند کی طرف رجوع کرے گی اور اس کے لیے اس کے دوسرے خاوند سے حق مہر ہوگا، اس لیے کہ اس نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا اور ابن شہاب نے فرمایا : اسی کے ساتھ عمر بن خطاب کے بعد عثمان (رض) نے فیصلہ کیا اور مالک بن انس اس کی روایت کا انکار کرتے ہیں جس نے عمر (رض) سے اختیار کے بارے میں روایت کیا ہے۔