(۱۵۶۴۶) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عُقْبَۃَ : أَنَّہُ سَأَلَ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ عَنِ الْمَصَّۃِ وَالْمَصَّتَیْنِ قَالَ : کَانَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا لاَ تُحَرِّمُ الْمَصَّۃَ وَلاَ الْمَصَّتَیْنِ وَلاَ تُحَرِّمُ إِلاَّ عَشْرًا فَصَاعِدًا۔
قَالَ فَأَتَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ فَسَأَلْتُہُ عَنِ الرَّضْعَۃِ وَالرَّضْعَتَیْنِ فَقَالَ أَمَا إِنِّی لاَ أَقُولُ فِیہَا کَمَا قَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ وَابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ۔ قَالَ قُلْتُ : کَیْفَ کَانَا یَقُولاَنِ؟ قَالَ کَانَا یَقُولاَنِ : لاَ تُحَرِّمُ الْمَصَّۃُ وَلاَ الْمَصَّتَانِ وَلاَ تُحَرِّمُ دُونَ عَشْرِ رَضَعَاتٍ فَصَاعِدًا۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُالْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ۔
وَرِوَایَۃُ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ أَصَحُّ فِی مَذْہَبِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وَرِوَایَۃُ عُرْوَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی مَذْہَبِہِ أَصَحُّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]
(١٥٦٤٦) ہمیں ابراہیم بن عقبہ نے حدیث بیان کی کہ میں نے عروہ بن زبیر (رض) سے ایک بارچوسنے اور دو بارچوسنے کے بارے میں سوال کیا تو فرماتے ہیں کہ عائشہ (رض) فرماتی تھیں : ایک بارچوسنا اور دو بارچوسناحرمت کو ثابت نہیں کرتا مگر دس گھونٹ یا اس سے زیادہ۔
فرماتے ہیں : میں سعید بن مسیب کے پاس آیا، میں نے اس سے ایک گھونٹ یا دو گھونٹوں کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا : میں اس کے بارے میں نہیں کہتا مگر اسی طرح جس طرح ابن زبیر اور ابن عباس (رض) نے کہا ہے۔ فرماتے ہیں : میں نے کہا : کیسے ؟ وہ کہتے ہیں : فرمایا : وہ دونوں کہتے ہیں : ایک بارچوسنا اور دو چوسنے حرام نہیں کرتے اور نہ ہی دس گھو نٹوں سے کم حرام کرتی ہیں اور اس کو عبدالعزیز بن محمد نے ابراہیم بن عقبہ سے روایت کیا ہے اور اس کو زہری نے عروہ سے روایت کیا ہے، وہ عائشہ (رض) کے مذہب میں زیادہ صحیح ہے اور عروہ ابن عباس سے اس کے نظریے میں زیادہ صحیح ہے اور اللہ ہی زیادہ جاننے والا ہے۔