hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15680

.

سنن البيهقي

15680
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۶۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِیدِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ أَنَّ عُقْبَۃَ بْنَ الْحَارِثِ أَخْبَرَہُ : أَنَّہُ نَکَحَ أُمَّ یَحْیَی بِنْتَ أَبِی إِہَابٍ فَقَالَتْ أَمَۃٌ سَوْدَاء ُ : قَدْ أَرْضَعْتُکُمَا۔ قَالَ : فَجِئْتُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ فَأَعْرَضَ فَتَنَحَّیْتُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ لَہُ : کَیْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّہَا أَرْضَعَتْکُمَا؟ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : إِعْرَاضُہُ -ﷺ- یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ لَمْ یَرَہَا شَہَادَۃً تُلْزِمُہُ وَقَوْلُہُ : کَیْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّہَا أَرْضَعَتْکُمَا؟ ۔ یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ کَرِہَ لَہُ أَنْ یُقِیمَ مَعَہَا وَقَدْ قِیلَ لَہُ أَنَّہَا أُخْتُہُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ وَہَذَا مَعْنَی مَا قُلْنَا مِنْ أَنْ یَتْرُکَہَا وَرَعًا لاَ حُکْمًا۔ [صحیح]
(١٥٦٧٤) ابن جریج سے روایت ہے کہ مجھے ابن ابی ملیکہ نے خبر دی کہ عقبہ بن حارث نے اس کو خبر دی کہ اس نے ام یحییٰ بنت ابو اہاب سے نکاح کیا۔ ایک سیاہ لونڈی آئی۔ اس نے کہا : میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ کہتے ہیں : میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ میں نے آپ سے یہ ذکر کیا۔ آپ نے اعراض کیا۔ میں دوسری طرف سے آیا اور میں نے آپ سے اس کا ذکر کیا۔ آپ نے اس کو کہا : یہ کیسے ممکن ہے جبکہ اس کا گمان ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے ؟
امام شافعی فرماتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اعراض کرنا اس بات کے مناسب ہے کہ آپ ای کی گواہی کو ایسا نہیں سمجھتے تھے جو اس کو لازم ہو اور آپ کا یہ قول ” کیسے وہ گمان کرتی ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ “ یہ مشابہ ہے کہ آپ اس کے ساتھ اس کے قیام کو ناپسند کر رہے تھے اور اس کو کہا گیا کہ وہ تیری رضاعی بہن ہے اور اس کا معنی جو ہم نے کہا کہ وہ اس کو چھوڑ دے ورعاً ہے یعنی تقویٰ یہ ہے حکماً نہیں ہے۔