(۱۵۶۷۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی وَالْحَجَّاجُ عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ الْمَخْزُومِیِّ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أُتِیَ فِی امْرَأَۃٍ شَہِدَتْ عَلَی رَجُلٍ وَامْرَأَتِہِ أَنَّہَا أَرْضَعَتْہُمَا فَقَالَ : لاَ حَتَّی یَشْہَدَ رَجُلاَنِ أَوْ رَجُلٌ وَامْرَأَتَانِ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لاَ تَجُوزُ مِنَ النِّسَائِ أَقُلُّ مِنْ أَرْبَعٍ۔ [ضعیف]
(١٥٦٧٦) عکرمہ بن خالد مخزومی سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب (رض) کے پاس عورت لائی گئی۔ اس نے ایک شخص اور اس کی بیوی کے خلاف گواہی دی کہ اس نے ان دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ آپ نے فرمایا : نہیں یہاں تک کہ دو آدمی یا ایک آدمی اور دو عورتیں گواہی دیں۔ ہم کو ابو سعید بن ابی عمرو نے خبر دی کہ ہم کو ربیع نے خبر دی وہ کہتے ہیں : ہمیں شافعی نے خبردی، ہمیں مسلم نے ابن جریج سے خبر دی وہ عطاء سے بیان کرتے ہیں کہ عورتوں سے کم کی گواہی جائز نہیں ہے۔