hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15751

.

سنن البيهقي

15751
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۴۵) قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وَزَادَ فِیہِ : إِذَا احْتَجْتُمْ إِلَیْہِ ۔ وَہُوَ مُنْکَرٌ قَالَہُ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ الْحَافِظُ بِمَرْوَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَمْزَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ الصَّائِغِ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ أَوْلاَدَکُمْ ہِبَۃُ اللَّہِ لَکُمْ {یَہَبُ لِمَنْ یَشَاء ُ إِنَاثًا وَیَہَبُ لِمَنْ یَشَاء ُ الذُّکُورَ} فَہُمْ وَأَمْوَالُہُمْ لَکُمْ إِذَا احْتَجْتُمْ إِلَیْہَا ۔ [منکر]
(١٥٧٤٥) امام احمد فرماتے ہیں اور اس کو حماد بن سلیمان نے ابراہیم سے روایت کیا ہے وہ اسود سے روایت کرتے ہیں وہ عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں اور اس میں زیادہ کیا کہ جب تم اس کی طرف محتاج ہو اور وہ منکر ہے۔ اس کو ابوداؤد سجستانی نے بیان کیا ہے۔
عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہاری اولادیں تمہارے لیے اللہ کا عطیہ ہیں۔ { یَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ اِنَاثًا وَّیَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ الذُّکُوْرَ } [الشوریٰ ٤٩] ” اللہ جس کو وہ چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جس کو وہ چاہتا ہے بیٹے عطا کرتا ہے۔ وہ تمہاری اولاد ہیں اور ان کے مال تمہارے لیے ہیں جب تم اس کی طرف محتاج ہو۔