hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15766

.

سنن البيهقي

15766
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۶۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی رَافِعُ بْنُ سِنَانٍ : أَنَّہُ أَسْلَمَ وَأَبَتِ امْرَأَتُہُ أَنْ تُسْلِمَ فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتِ ابْنَتِی وَہِیَ فَطِیمٌ وَقَالَ رَافِعٌ ابْنَتِی فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- لِرَافِعٍ : اقْعُدْ نَاحِیَۃً ۔ وَقَالَ لاِمْرَأَتِہِ : اقْعُدِی نَاحِیَۃً ۔ قَالَ وَأَقْعَدَ الصَّبِیَّۃَ بَیْنَہُمَا ثُمَّ قَالَ : ادْعُوَاہَا ۔ فَمَالَتِ الصَّبِیَّۃُ إِلَی أُمِّہَا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : اللَّہُمَّ اہْدِہَا ۔ فَمَالَتْ إِلَی أَبِیہَا فَأَخَذَہَا۔ رَافِعُ بْنُ سِنَانٍ جَدُّ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٥٧٦٠) رافع بن سنان فرماتے ہیں کہ جب یہ مسلمان ہوگئے تو ان کی بیوی نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ان کی بیوی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہنے لگی : یہ میرا بچہ جس کی مدت رضاعت ابھی پوری ہوئی ہے اور رافع کہنے لگے : یہ میرا بچہ ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک طرف رافع (رض) کو بٹھایا اور دوسری طرف ان کی بیوی کو اور بچے کو درمیان میں بٹھا دیا اور فرمایا : اب اسے اپنی طرف بلاؤ تو بچہ ماں کی طرف جانے لگا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی : ” اے اللہ ! اسے ہدایت دے “ تو وہ باپ کی طرف چلا گیا اور رافع اسے لے گئے۔
رافع بن سنان عبدالحمید بن جعفر کے دادا ہیں۔